Wisdom of my life

کفارہ قیامت میں سے نکل کر نہیں!

قیامت میں سے گزر کر ادا ہوتا ہے!

🌹

“ہر انساں کی ذندگی میں وہ وقت آتا ہے جب اس سے کہا جاتا ہے:
“یا آپ ہمارے ساتھ ہیں،یا ہمارے خلاف!”
وہ کہتا ہے”آپ کے ساتھ!”
اور پھر وہ اپنے ساتھ بھی نہیں رہتا!”

__________

🌹

“کافر:میرے پاس سائنس ہے،ٹیکنالوجی ہے،وائرس ہے! تمھارے پاس کیا ہے؟
مسلم: میرے پاس اللہ ہے!”

____________

🌹
“توجہ،محبت،عزت!
گھر سے نہیں ملی،تو باہر سے بھی نہیں ملے گی!”


____________


🌹”
ملنگ پیدا نہیں ہوتے!”
اس کے لئے لوگوں کو ان پر بہت محنت کرنی پڑتی ہے!تبھی کوئی دنیا چھوڑ کر جنگل میں نکلتا ہے!”
_______________

🌹

“لوگوں کی میٹھی میٹھی باتوں کی مٹھاس میں بہنے سے پہلے
انہیں آزما لیں!”

__________

🌹

“جو سفر میں نے ننگے قدموں ناپا ہے وہ تمھاری کتابیں کبھی نہیں سمجھا سکتیں!”

____________

🌹

لوگ چھوڑ دیں تو خوش ہو جاؤ،اب پرواز پر قدغن لگانے والا کوئی نہیں!

_____________

🌹

عورتیں خانہ بدوش کیسے ہو سکتی ہیں،عورتیں تو گھر ہوتی ہیں!
“خانہ بدوش کے بارے میں “

________

لوگ آپ کی تحریر پڑھ کر آپکے خیالات سے متاثر ہوتے ہیں اور یقین کر لیتے ہیں کہ آپ کے “اخلاق “اتنے عمدہ ہیں کہ آپ ان سےمیسنجر میں دوستی ضرور کریں گے.

🌹

سچ بولتے آواز کی اونچائی نہیں،
سچ کے بعد آنے والے عذاب سہنے کی طاقت کو دیکھا جاتا ہے!

🌹

ہتھکڑیاں وقت پر نہ توڑی جائیں
تو چوڑیاں بن جاتی ہیں!!!!

________

اس سے بڑھ کر امیر کون ہو گا جس کے پاس اللہ کے سوا کچھ بچا ہی نہ ہو!!!!

🌹

رشتے اہم نہیں ہوتے!
وہ آپ کو کیا دے رہے ہیں؟
سبق،عزت،مدد،یا حق؟
یہ اہم ہے!!!

_________

🌹ہوئے اس قدر تنہا

کہ شور بن گئے!

___________

اس نے خوب جان مار کر بولنا سیکھا تو جانا

آس پاس سارے لوگ بہرے تھے!

___________

(وہ سبق جو میں نے ذندگی سے سیکھے اور چند لفظوں میں فیس بک پر بانٹ دئیے! بس یاددہانی کے لئے!!!!)

(صوفیہ کاشف)

3 Comments

Leave a reply to Syed Cancel reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.