“تمھیں پتا ہے کیا ؟دجلہ اور فرات ایک دوسرے سے باتیں بھی کرتے ہیں!
جب ہوا اس طرف سے چلے توانکی گفتگو ہمیں بھی سنائی دیتی ہے!”
” واقعی؟”
نارین ششدر رہ گئی
“کیا ابھی بھی اسکی آواز آ رہی ہے آپکو ؟”
“ہاں، بالکل!”
دادی اماں نے گردن سیدھی کرتے اسے اکڑاتے جواب دیا۔
“سنو!
ابھی بھی گپ شپ چل رہی ہے
بہت بولتے ہیں دونوں!
فرات کو دجلہ سے کچھ شکایت سی ہے۔۔کہتی ہے
“میرے دجلہ تجھے اتنی بے چینی کس لئے ہے؟
تمھارا اسقدر غصہ تمھارے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی بیزار کر دیتا ہے۔
یہ غصہ آخر کبھی ختم کیوں نہیں ہوتا؟”
نارین اشتیاق سے قریب ہوئی
“اور دجلہ نے کیا کہا؟
“دجلہ کہتا ہے
‘نہ پوچھو میری پیاری فرات!
میں سمجھانا چاہوں تو بھی تم سمجھ نہ پاو گی!
تم تو روحانی سکوں کا تحفہ لئے بیٹھی ہو
میں تم سا نہیں ہو
مجھ سا ہونا بہت مشکل ہے
ہر وقت حالت جنگ میں رہنا کوئی آسان کام تو نہیں ہے۔”
“پھر فرات کیا کہتی ہے؟”
“ابھی سنتی ہوں۔”۔۔دادی ماں نے دھیاں لگا کر سنتے کہا
کچھ دیر تک وہ ہوا سے سرگوشیاں چنتی اور تائیدی انداز میں ہوں ہوں کرتی سر ہلاتی رہیں
“بتائیں ناں!”
“آہ ______فرات کہتی ہے:
‘تو مجھے کہاں جانتا ہے دجلہ
کاش کہ تو سمجھ پاتا کہ پرسکون اور دھیمہ رہنا کسقدر مشکل کام ہے
کاش کہ تو جان سکتا کہ اس اطمینان کے لئے اپنے اندر کتنی کٹھن جنگیں لڑنی پڑتی ہیں”۔
“کیا مطلب؟”
“یہی کہ سکون
اتنی آسانی سے کہاں ملتا ہے بیٹا!”
نارین ہونٹ دبائے خموش سی ہو گئی
“”آپکو کیا لگتا ہے کہ کونسا دریا صحیح کہتا ہے دادی ماں؟
“پہلے تم وعدہ کرو کہ دجلہ کو نہیں بتاو گی؟
“وعدہ!”
نارین نے پھرتی سے کہا
“اچھا پھر تمھیں بتاتی ہوں”۔
“مجھے لگتا ہے فرات ٹھیک کہتی ہے۔
نرم اور شفیق ہو کر رہنا ہر وقت غصے اور انتقام کی آگ میں جلتے رہنے سے بہتر ہے۔
جنگ تو ہر کوئی کر سکتا ہے
پرامن رہنا سب سے مشکل امر ہے!”
کتاب: there are rivers in the sky
By Elif Şafak / Elif Shafak
Transliteration:Sofia kashif
#AI images
۔
آسماں کے دریا________اقتباس

۔فرات ٹھیک کہتی ہے
LikeLike
شکر ہے کچھ تو لکھا۔ جو بھی لکھا کبھی نہیں پڑھا۔ فلسطین عراق لیبیا اور شام پر بھی کچھ لکھیں کیسے برباد ہوئے یہ ملک۔ فلسطین میں ہر روز کربلاء کی کہانی دھرائ جا رہی ہے۔کوئ ماتم برپا کیوں نہیں ہو رہا🥲🥲🥲🥲🥲🥲🥲🥲🥲🥲🥲
LikeLiked by 1 person
ہم ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں ہر روز کی ذندگی کے لئے لڑنا پڑتا ہے۔جہاں بندہ سونے سے پہلے سوچتا ہے شکر ہے آج کا دن محفوظ گزر گیا اب خدا کرے رات بھی حفاظت سے گزر جائے۔ایسے علاقوں کے لوگ خود جی لیں تو بھی کمال ہے !
LikeLiked by 1 person
Move to Canada
LikeLike
Trying to!
LikeLiked by 1 person
کینیڈا کے وزٹ ویزہ کے لئے مجھے ڈیڑھ کروڑ کی آفر ہوئ لیکن میں نے ریجیکٹ کر دی ۔ میں آپ اور آپ کی پوری فیملی کو دس سال کا مفت وزٹ ویزہ بھیج سکتا ہوں۔ آپ کا پاسپورٹ دس سال ویلیڈ ہونا چاھئیے اور آپ کے پاس ھیلتھ انشورنس ہونی چاھیے۔ جب بھی ضرورت ہو وٹس ایپ کر دیجیئے گا۔ والسلام آپ کا بھای حفیظ
LikeLike
Yes plz!
LikeLiked by 1 person
انشاءالله
LikeLiked by 1 person
Np
LikeLike