چمکتی آنکھیں_______شیما قاضی

تم نے دیکھی ہیں وہ ستاروں کی مانند

چمکتی آنکھیں

جو پورے چہرے کو روشن کیے رکھتی ہیں

اور ان میں شرارت اور مسکراہٹ کے امتزاج کا عنصر۔۔ تم نے دیکھا ہے وہ بولتی ہوئی آنکھوں والا شخص

جس کی آنکھیں غضب شاعری سناتی ہیں۔۔

وہ مثلِ یوسف ہے

اور میں مانند زلیخا۔۔۔

اور تم اسے دیکھوگے تو اپنے ہاتھ کاٹ لوگے۔۔

~شیما قاضی

4 Comments

Leave a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.