میموری

A day in 2015!
تب بچے چھوٹے تھے ،اور ہم بھی ابوظہبی میں تھے
بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر کم لگاتی تھی مگر ہزاروں بناتی تھی
اب الحمداللہ بچے بڑے ہو گئے ہیں اور ابوظہبی گھر سے ذیادہ یاد بنتا جا رہا ہے
روزانہ کئی کئی البم میموری میں سامنے آتے ہیں،جنہیں دیکھ کر مسکراتی بھی ہوں کبھی رو بھی پڑتی ہوں!
وہ سکون،وہ گھر اب وہ گلیاں بھی یاد آتی ہیں جن میں ہم نے ایک طویل عرصہ گزارا ہے
کبھی کبھی خواب میں کہیں وحدہ مال کی گلی میں ،کبھی کافی شاپ کے کونے میں،کبھی چلی کبھی شیک شاک کی میز پر ،کبھی کہیں خلیفہ سٹی میں پھرتے دیکھتی ہوں تو آنکھ کھلنے کے بعد حیرت سے آس پاس دیکھتی ہوں
یہاں کیسے آ گئی،کدھر سے کدھر آ گئی!دو سال سے نہ سمندر دیکھا نہ سمندر کی ریت
میرے بچوں کے کروکس اور سوئمنگ کاسٹیوم پڑے پڑے چھوٹے ہو گئے
لزانیہ اور پاستا کے اب پاکستانی ذائقے یاد ہو گئے ہیں،کانٹینینٹل بھولتے جا رہے۔۔

مصفحہ انڈسٹریل کی وہ خالی، طویل اور چوڑی گلیاں جہاں ڈرائیونگ کی پریکٹس کرتے میں نے اس کا ایک ایک کونہ یاد کر لیا تھا اب نیشنل جیوگرافک کی کوئی دیکھی ہوئی قسط لگتی ہے
الشمخا کے وہ راونڈ اباوٹ جہاں گھوم گھوم کر میں راونڈ اباوٹ میں ایکسپرٹ ہو گئی تھی خواب سے رہ گئے
وہ پل،وہ موٹر ویز جہاں سو سے ایک سو بیس کی رفتار سے گاڑی بھگانے پڑتی تھی ،اب اکثر خوابوں میں انہیں گلیوں کے چکر لگائے پائے جاتی ہوں
عجیب ذندگی ہے
وہاں تھے تو اماں اور اماں کا گھر اکثر آوازیں دیتا تھا
اب یہاں ہیں تو اپنا گھر وہ ذندگی صدائیں لگاتی ہے۔

تبدیلی بہت اچھی چیز ہے یہ انسان کو نیا پن دیتی ہے نئے خواب نئے موسم دیتی ہے اور کچھ عرصے کے لئے اسے بری طرح مصروف بھی کر لیتی ہے
مگر یہی تبدیلی انسان کے لئے مشکل بھی لاتی ہے،خود کو پھر سے تعمیر کرنا پڑتا ہے،نئی عادتیں بنانی پڑتی ہیں نئے موسم سہنے پڑتے ہیں۔۔
بس بات یہ ہے کہ سمجھنا پڑتا ہے خود کو سمجھانا پڑتا ہے کہ کبھی کے دن بڑے کبھی کی راتیں
راتیں لمبی ہو جائیں تو اس میں سے کچھ دن نکالنے پڑتے ہیں
دن لمبے ہو جائیں تو دو حصوں میں تقسیم کرنے پڑتے ہیں۔
الحمدللہ گزر سب ہی جاتے ہیں!

اخدا نے ہمیشہ ہم پر کرم کیا ہے،ہمیں حوصلہ دیا ہے ہمارا ہاتھ تھاما ہے انشاءاللہ آگے بھی کرے گا!
مجھ کو جھکنے نہیں دیتا ہے سہار تیرا!

5 Comments

  1. اخدا نے ہمیشہ ہم پر کرم کیا ہے،ہمیں حوصلہ دیا ہے ہمارا ہاتھ تھاما ہے انشاءاللہ آگے بھی کرے گا!
    مجھ کو جھکنے نہیں دیتا ہے سہار تیرا!ماشاءالله الله سبحانه وتعالى کبھی آپ کو جھکنے نہیں دے گا

    Liked by 1 person

  2. Hazrat Ali Ibn Abu-Talib A.S said….

    “Life consists of two days, one for you one against you. So when it’s for you don’t be proud or reckless, and when it’s against you be patient, for both days are test for you.”

    Liked by 1 person

Leave a reply to shahji555 Cancel reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.