Still me by Jojo Moyes

بلڈنگ پہنچ کر میں پچھلی طرف واقع کارپارک میں دیر تک خموشی سے کار میں بیٹھی رہی تاکہ تھام سو جائے،
اس کے سامنے میں ٹیرین سے اپنا حال چھپا پاتی نہ دکھا پاتی۔وہیں بیٹھے میں نے تھام کے کمرے کی روشنی جلتی اور پھر آدھ گھنٹے بعد بجھتی دیکھی۔

میں نے کار کا انجن بند کرکے اسے ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیا۔اس کے ساتھ ہی میری آنکھوں میں کئی ماہ سے حفاظت سے سنبھال رکھے خواب بھی آہستہ آہستہ سرد ہو گئے۔
مجھے اسقدر حیرت کس لئے تھی آخر؟کیوں ؟کیٹی انگرام تو پہلے ہی روز سے اپنی خواہشات میں واضح تھی۔
دھچکا تو مجھے اس بات کا لگا تھا کہ سیم نے وہ سب کچھ ہونے دیا تھا۔سیم نے اسے ٹھکرایا کیوں نہیں تھا؟۔وہ مجھے تسلیاں دیتا رہا اور اسے کھانے بنا بنا بھیجتا رہا۔۔۔
وہ منظر میری آنکھوں میں گھومتا تو میں درد سے دہری ہوتی چلے جاتی،جیسے کسی نے میرے پیٹ میں زوردار گھونسا رسید کر دیا ہو ۔میں ان کے تصور سے جان چھڑانے کی جتنی بھی کوشس کرتی مگر چھڑا نہ پاتی،جس لگاو سے وہ ایک دوسرے کو چھیڑتے ہنس رہے تھے، جیسے ان کے بیچ بہت سے رازہوں،کسطرح!
اس سے بھی بڑھ کر حیرت کی بات یہ تھی کہ میں رو بھی نہ سکی تھی۔آنسو میرے دکھ کے اظہار کے لئے بہت حقیر ہو چکے تھے۔ مجھے سکتہ لاحق ہو گیا تھا۔دماغ میں ہزاروں سوالوں نے یلغار کر دی ۔کب سے؟ کب تک؟ کیوں آخر؟میں دہری ہوتی پھر سے اس تکلیف اور عذاب کے نیچے دبتی چلے جاتی۔

جانے کب تک میں وہاں بیٹھی رہی،،تقریبا دس بجے کے قریب میں آہستہ آہستہ چلتے اوپر آئی،اور آہستگی سے اپنے اپارٹمنٹ میں داخل ہوئی۔ مجھے لگا ٹیرین سو چکی ہو گی مگر وہ رات کے پاجامے قمیض میں صوفے پر دھنسی بیٹھی خبریں دیکھنے میں مصروف تھی۔گود میں رکھے لیب ٹاپ کی سکرین دیکھتے وہ مسکرای، میں نے دروازہ کھولا تو وہ ڈر کر اچھل پڑی
“خدایا!تم نے تو میری جان ہی نکال دی تھی لوو!”__اس نے اپنا لیب ٹاپ ایک طرف دھکیلا،
“لوو؟__اوہ نو۔۔۔۔”
انسان ہمیشہ محبت کے ہاتھوں ہارتا ہے۔

میری بہن جس کے لئے کسی کو گلے لگانا ڈاکٹرسے دانت نکلوانے سے بڑھ کر مشکل تھا ،نے بڑھ کر مجھے گلے لگا لیا۔ میرے ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے اور میں اس کے کاندھے پر سر رکھے پھوٹ پھوٹ رونے لگی۔
میں ایسے ٹوٹ کر روئی جیسے ول کی موت پر روئی تھی،ایسے جیسے آج میرے خواب ہی مر گئے ہوں، جیسے اب عمر بھر مجھے دل کی بیوگی کے ساتھ جینا پڑے گا۔

______________
Still me by Jojo Moyes
تلخیص و ترجمہ:صوفیہ کاشف

12 Comments

  1. میں اس کے کاندھے پر سر رکھے پھوٹ پھوٹ رونے لگی۔
    میں ایسے ٹوٹ کر روئی جیسے ول کی موت پر روئی تھی،ایسے جیسے آج میرے خواب ہی مر گئے ہوں، جیسے اب عمر بھر مجھے دل کی بیوگی کے ساتھ جینا پڑے گا۔

    واہ واہ واہ کیا لکھتی ہیں اپ۔ ماشاءالله

    Liked by 1 person

      1. Editorial Review
        It starts with romance and evolves into something so much more. It Ends with Us is the perfect book club listen or new romance story to sink into.

        It Ends With Us by Colleen Hoover is an emotion-filled and moving love story that will sweep you off your feet and take you on a roller coaster ride of feelings, desires, regrets and heartbreak. Colleen Hoover’s books have an avid group of followers, and this latest novel does not disappoint. In a raw and candid story that many have called her best book to date, she tells the story of small-town Lily Bloom and her affections for love interest neurosurgeon Ryle Kincaid, and her regrets over losing her first love, Atlas Corrigan.

        Hoover writes with passion and emotion for a story that will connect deeply with her audience. Though she weaves in many tropes of a classic romance novel, It Ends With Us goes beyond the basics for a storyline and themes that truly touch people. Book reviews and listeners rave about the characters and plot points that make them cry in anguish, weep with happiness and connect with the story deeper.

        This audiobook adaptation is narrated by Olivia Song, who brings a clear and compassionate tone to the feeling-fueled story. Song sheds light on the beautiful side of romance but also carefully tackles the aspects of ugly love, domestic violence, and abusive relationships, which Hoover writes with heart-wrenching honesty. The result is a story that infuses romance with critical subject matters. It Ends With Us is more than just a new adult love triangle but a tale of love, loss, and the carelessly inflicted scars on our hearts. This full of hype New York Times bestseller is a listen you won’t be able to pause.

        Like

Leave a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.