آپ آج کی دنیا میں ویلاگر، بلاگر اور انفلئنسر بننا چاہتے ہیں؟
ان چند لوگوں سے ملئے
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، گوگل اور یو ٹیوب کی بنیاد رکھی
یہ ان اداروں کے چوٹی کے ماہریں تھے
مگر یہ سب اپنے عہدوں سے استعفی دے گئے
یہ چند لوگ پوری دنیا کے اربوں لوگوں کی جنگ لڑ رہے ہیں
یہ ہماری نسل کی حفاظت کی فکر کر رہے ہیں
کیونکہ یہ وہ باتیں جانتے ہیں جو آپ نہیں جانتے
اور اگر جانتے بھی ہیں تو اسقدر گہرائی کے ساتھ نہیں جانتے جو حقیقت ہے
آپ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا ایک وبا اور ایک نشہ ہے
آپ نہیں جانتے کہ اسے اسی غرض سے بنایا گیا ہے
کہ یہ آپ کو آور آپکے بچوں کو کنٹرول کر سکے
جس پر ایک انسان پر چھ اے آئی ربورٹس کام کر رہے ہیں
چھ سپر پاورفل کمپیوٹرز تمام تر مصنوعی زہانت کے ساتھ
آپکو لگتا ہے آپ کمپیوٹر پر کھیل رہے ہیں
آپ سمجھ نہیں پاتے کہ چھ کمپیوٹر آپ کے ساتھ کھیل رہے ہیں
اور آپ اور آپکے بچے آج کی مشین کے ہاتھوں یرغمال ہو چکے ہیں
ہمارے بچوں میں ڈپریشن پچھلے دس سالوں کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ چکا ہے
خودکشی کا رحجان آسمان کو چھو رہا ہے
ہم انسانوں سے باتیں کرنا بھولتے جا رہے ہیں
ہم سوشل میڈیا کو اپنی چوسنی سمجھ کر چوس رہے ہیں
یہ جانے بغیر کہ یہ ہمارا خون پی رہا ہے!
کیا کوئی سوچ سکتا ہے کہ ٹرمپ اور ایلون مسک دنیا کے سب سے بڑی پاور کے حکمران بن سکتے ہیں اسی کنٹرول کی وجہ سے
دنیا چند پاورفل ہاتھوں میں بک چکی ہے
ہم اور ہماری نسلیں زومبی بننے کے سوا کچھ نہیں کر پا رہیں
کیسے
یہ جاننے کے لئے نیٹ فلیکس پر اس ڈاکومنٹری کو دیکھیں
نہ سمجھ آئے تو دوبارہ دیکھیں
بار بار دیکھیں
زمانہ چال قیامت کی چل گیا!
_____________
Sofia kashif
