اس دینا میں حواس کی صحت
انسانی جسم کی تازگی سے آتی ہے
جبکہ انسان کی روحانی صحت
جسم کی بربادی سے آتی ہے!
روحانی سفر جسم کو توڑ پھوڑ دیتا ہے
اور پھر اسے تعمیر سے نوازتا ہے
خزانے نکالنے کے لئے تعمیر گرانی پڑتی ہے
اسی خزانے سے پہلے سے بھی بہتر تعمیر ہوتی ہے!
پانی روک کر آبی گزرگاہ صاف کی جاتی ہے
تا کہ پانی اپنی تازگی کے ساتھ بہہ سکے !
تیر نکالنا ہو تو جسم چیرا جاتا ہے
تا کہ بدن پر لگے ذخم بھر سکیں!
______________
مولانا رومی
مثنوی 1،
305_308
ترجمہ:صوفیہ کاشف
