“میں اور انا”_______قرتہ العین فرخ

کبھی تم خوبصورت تھے
دیکھو وقت نے کتنی بیدردی سے
تمہارے نازک نقوش مسلے ہیں
تمہارے کومل بدن کو بھی
سمے نے مات دے دی ہے
ارے ٹھہرو مجھے یاد آیا
سمے کا کوئی قصور نہیں
وقت کا کوئی موڑ نہیں آیا تم پر
بس مجھے ہی اب یاد آیا
تم تو انا کے پجاری تھے
محبت کر تو لیتے تھے
مگر محبت چاہتے کب تھے
اسے تم پا تو لیتے تھے
لیکن اسے نبھاتے کب تھے
تمہیں بس “میں” کی چاہ تھی
اسی “میں” نے ذرا دیکھو
تمہیں برباد کر ڈالا
خستہ حال کر ڈالا
مگر پھر بھی تم نے
محبت کی اس جنگ میں
محبت کو ہرایا ہے
اور اپنی “میں” کی خاطر
انا کی فتح کا پرچم
اپنے خالی کھوکھلے وجود پر
خود ہی لہرایا ہے
کیوں کے تمہیں تو پیار ہے “میں” سے
انا بھی تم کو پیاری ہے
محبت بھاڑ میں جائے
“انا” بس سب پہ بھاری ہے

_______________

کلام: قرةالعین فرخ

ماڈل: عمیر

فوٹوگرافی و کور ڈیزائن: صوفیہ کاشف

Leave a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.