کانسی پھولو کہو!_________نصیر احمد نصیر

کاسنی پھولو کہو!

تم نے اُس کو

کون سے موسم کی خوشبو میں

ہواؤں کی فصیلوں پر

لکھا تھا آشنا

وہ تو صدیوں پر محیط

اک اجنبی سا گیت ہے

وقت اُس کا نام ہے

رفتار اُس کی ریت ہے!!

————-

کلام:نصیر احمد ناصر

فوٹوگرافی: نصیر احمد ناصر ،صوفیہ کاشف

کور ڈیرزائن:صوفیہ کاشف

Leave a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.