اپنی دعاؤں کی قبولیت میں دیرکاجب خیال آتاہے،
مجھکو عبادت میں اپنا طرزِتغافل یاد آتاہے…
___________
لوگوں کو سمجھنے کی کوشش نہ کرو زیادہ،
عیبوں سے اُنکے حجاب اٹھتا پھر،برا نظرآتاہے
_____________
شناسائی چاہتے ہو تو خود کو پرکھو،
اوروں کو پرکھنا مجھے بےمعنی سا نظر آتا ہے
____________
رنج و الم کی بھٹی میں جو پک کر نکلے،
وہ شخص اینٹ سےبھی مضبوط نظرآتاہے
_____________
نیکی کر دریا میں ڈال،ہےنیکی تو یہی
پھرکیوں بھلائی کرتے،ہمیں اپناخیال آتاہے؟
_____________
ہےسانس جبتک باقی،نہیں ڈور کٹی تب تک،
اس محفلِ دنیا میں فقط ابہام نظر آتا ہے…
___________
شاعرہ:نورالعلمہ حسن
فوٹوگرافی: صوفیہ کاشف
